میڈرڈ اوپن: سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جوکووچ کو 19 سالہ ہسپانوی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست

میڈرڈ اوپن میں اسپین سے تعلق رکھنے والے  19 سالہ کارلوس الکاراز (Carlos Alcaraz) نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کر دیا۔کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو ہرانے  کے بعد کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جو کووچ کو بھی شکست دے دی۔

میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں رائزنگ اسٹار  کارلوس الکاراز اور جوکووچ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہواپہلا سیٹ جوکووچ نے ٹائی بریکر پر جیتا  لیکن اگلے سیٹ میں کارلوس  نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برا بر کر دیا جس کے بعد فیصلہ کن سیٹ میں بھی میں زبردست مقابلہ ہوا ، جس میں کارلوس  نے ٹائی بریکر پر فتح کے ساتھ فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا۔

ایک اور سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین  الگزینڈر زیریو (Alexander Zverev) نے اسٹیفانس سٹسیپاس(Stefanos Tsitsipas) کو تین سیٹس کے مقابلے میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی ، میچ کا اسکور چھ چار ، تین چھ اور چھ دورہا

Comments are closed.